۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر محمد علی عون نقوی

حوزہ/ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے رکن اور مدرسہ علمیہ امام علی کے مدیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آج پھر ایک مبلغ اسلام و محافظ اسلام امّت اسلامیہ کو اپنے بے بہا بیانات اور خیالات سے محروم کر گیا دنیائے علم و ادب،تفسیر و تفکیر کا عظیم شاہکار اس جہان فانی سے رخصت ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے رکن اور مدرسہ علمیہ امام علی کے مدیر حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی نے بزرگ پاکستانی عالم دین، محسن ملت، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پرملال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بالعموم ملت تشیع جہان اور بالخصوص ملت تشیع پاکستان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.

آج پھر ایک مبلغ اسلام و محافظ اسلام امّت اسلامیہ کو اپنے بے بہا بیانات اور خیالات سے محروم کر گیا دنیائے علم و ادب،تفسیر و تفکیر کا عظیم شاہکار اس جہان فانی سے رخصت ہوا۔

ہمارے درمیان سے محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ مرحوم کا دار بقا کی طرف کوچ کر جانا ایک ناقابل برداشت غم ہے کہ جس میں پورا مکتب جعفریہ سوگوار ہے۔

ہم مرحوم کے اہل خانہ، علماء و طلاب کرام، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی ، مراجع عظام خصوصا حضرت ولی عصر عج کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور انکی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں ۔

سید محمد علی عون نقوی

26 جمادی الثانی 1445ه ق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .